قرآن کریم » اردو » سورہ تکویر

اردو

سورہ تکویر - آیات کی تعداد 29
إِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْ ( 1 ) تکویر - الآية 1
جب سورج لپیٹ لیا جائے گا
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ ( 2 ) تکویر - الآية 2
جب تارے بےنور ہو جائیں گے
وَإِذَا الْجِبَالُ سُيِّرَتْ ( 3 ) تکویر - الآية 3
اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے
وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ ( 4 ) تکویر - الآية 4
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ ( 5 ) تکویر - الآية 5
اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے
وَإِذَا الْبِحَارُ سُجِّرَتْ ( 6 ) تکویر - الآية 6
اور جب دریا آگ ہو جائیں گے
وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ ( 7 ) تکویر - الآية 7
اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی
وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ ( 8 ) تکویر - الآية 8
اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا
بِأَيِّ ذَنبٍ قُتِلَتْ ( 9 ) تکویر - الآية 9
کہ وہ کس گناہ پرماری گئی
وَإِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْ ( 10 ) تکویر - الآية 10
اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ ( 11 ) تکویر - الآية 11
اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی
وَإِذَا الْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ( 12 ) تکویر - الآية 12
اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی
وَإِذَا الْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ( 13 ) تکویر - الآية 13
اور بہشت جب قریب لائی جائے گی
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا أَحْضَرَتْ ( 14 ) تکویر - الآية 14
تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے
فَلَا أُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ( 15 ) تکویر - الآية 15
ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں
الْجَوَارِ الْكُنَّسِ ( 16 ) تکویر - الآية 16
(اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں
وَاللَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ( 17 ) تکویر - الآية 17
اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے
وَالصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ( 18 ) تکویر - الآية 18
اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ ( 19 ) تکویر - الآية 19
کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے
ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي الْعَرْشِ مَكِينٍ ( 20 ) تکویر - الآية 20
جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے
مُّطَاعٍ ثَمَّ أَمِينٍ ( 21 ) تکویر - الآية 21
سردار (اور) امانت دار ہے
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍ ( 22 ) تکویر - الآية 22
اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ ( 23 ) تکویر - الآية 23
بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ ( 24 ) تکویر - الآية 24
اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَّجِيمٍ ( 25 ) تکویر - الآية 25
اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ( 26 ) تکویر - الآية 26
پھر تم کدھر جا رہے ہو
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ( 27 ) تکویر - الآية 27
یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے
لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ( 28 ) تکویر - الآية 28
(یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے
وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ( 29 ) تکویر - الآية 29
اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے

کتب

  • آل رسول اور اصحابِ رسول: ایک دوسرے پر رحم کرنے والےزیر مطالعہ کتاب میں مختصراً صحابہ کرام اور آلِ رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے آپسی رحم دلی کے بارے میں گفتگو کیا گیا ہے’ یہ صحیح ہے کہ ان کے درمیان آپس میں جنگیں ہوئی ہیں’ لیکن وہ ایک دوسرے پررحم کرنے والے تھے’ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے’ چاہے کانٹ چھانٹ کرنے والے اس سے غفلت برتیں’ تجاہل عارفانہ کا مظاہرہ کریں ’ یہ حقیقت روشن اورتابناک ہے اور اسی طرح روشن باقی رہے گی’ جو اکثر قصہ گو افراد کے خیالات ونظریات اور من گھڑت کہانیوں اور افسانوں کی تردید کرتے رہیں گے ’ جن سے سیاسی مقاصد رکھنے والوں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے’ اسی طرح دشمنوں نے بھی اپنے مقاصد اور مفادات پورا کرنے اور امت مسلمہ میں اختلاف وانتشار کو ہوادینے میں بھی ان سے فائدہ اٹھایا ہے-

    تاليف : صالح بن عبد اللہ درویش

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/338075

    التحميل :آل رسول اور اصحابِ رسول: ایک دوسرے پر رحم کرنے والے

  • شرح عقیدہ واسطیہزیر مطالعہ کتاب عقیدہ واسطیہ کی شرح پر مشتمل ہے جسکو اردو زبان میں برادرم عنایت اللہ سنابلى حفظہ اللہ نے منتقل کیا ہے تاکہ اردو داں طبقہ کیلئے استفادہ میں آسانی ہوسکے اہل سنت وجماعت کے منہج کے مطابق دین کے بنیادی مسائل پر مشتمل یہ کتابچہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی مایہ ناز تصنیف میں سے ایک ہے جسکی آسان وعام فہم شرح ڈاکٹر سعید بن وہف قحطانی حفظہ اللہ نے کی ہے نہایت ہی مفید شرح ہے ضرور مطالعہ فرمائیں.

    تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/320683

    التحميل :شرح عقیدہ واسطیہ

  • جاھلیت کے مسائلاس کتاب میں بڑے دلنشیں انداز میں ان تمام مسائل کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ھے جو زمانہ قدیم میں جاھلیت کا طرہ امتیاز سمجھا جاتا تھا اور بد قسمتی سے آج مسلمانوں میں دوبارہ رائج ھونے لگی ھے ۔ یہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوھاب رحمہ اللہ کی معرکۃ الآراء کتابوں میں سے ایک ھے ۔

    تاليف : محمد بن سليمان التميمي

    ترجمہ کرنے والا : عطاء الرحمن ثاقب

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/2365

    التحميل :جاھلیت کے مسائل

  • توحيد ہم کیسے سمجھیں؟زیر نظر کتابچہ کو عربی زبان میں شیخ محمد بن احمد باشمیل رحمہ اللہ نے توحید کی حقیقت کو اچھی طرح واضح کرنے کیلئے سوال وجواب کے حسین اور دلکش پیرائے میں مدلل انداز سے قلم بند کیا ہے جسے فضیلۃ الشیخ /عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے امت کے فائدے کی خا طر اردو قالب میں ڈھا لنے کی کوشش کی ہے.نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور فائدہ حاصل کریں.

    تاليف : محمداحمد باشمیل

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/330629

    التحميل :توحيد ہم کیسے سمجھیں؟

  • عقیدہ طحاویہزیرنظر کتاب امام طحاوی رحمہ اللہ نے مرتب کی ہے جس میں بہت ہی مختصر انداز میں اسلامی عقائد کا احاطہ کیا گیا ہے اور اہل سنت والجماعت کے عقائد بیان کیے گئے ہیں عقیدہ کی تعلیم اوراس کے عناصر سے واقفیت حاصل کرنے کے لیے اس کامطالعہ ازحدضروری ہے کتاب مذکور کی خو بی یہ ہے کہ تمام اسلامی عقائد کو مختصراً بیان کردیا گیا ہے اور باطل فرقوں کے بالمقابل اہل سنت والجماعت کے افکارونظریات کی نمائندگی کی گئی ہے

    تاليف : ابو جعفر الطحاوی

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/318806

    التحميل :عقیدہ طحاویہ

اختر اللغة

اختر سورہ

کتب

اختر تفسير

المشاركه

Bookmark and Share